وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کراچی کے گل پلازا سانحے میں 26 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اس المناک واقعہ پر اپنے تعزیت کے پیغامات میں کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور غمگین ہے۔مریم نواز نے دعا کی کہ آتشزدگی میں لاپتہ افراد کو بخیریت واپس لایا جائے اور ان کے اہل خانہ کو ہمت اور صبر عطا کرے۔ انہوں نے شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کا دکھ ناقابلِ بیان قرار دیا اور اس حادثے کے متاثرین کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔