وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی شہزادہ فہد بن مقرن کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی شہزادہ فہد بن مقرن کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی شہزادہ فہد بن مقرن بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں سعودی شاہی خاندان کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر و ہمت کی دعا بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی سعودی شاہی خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہوتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔گزشتہ روز سعودی شاہی ایوان کی جانب سے جاری ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ شہزادہ فہد بن مقرن بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس افسوسناک خبر کے بعد سعودی عرب اور دیگر ممالک میں سوگ اور ہمدردی کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔