توانائی کی بچت کے لیے عمارتوں میں انسولیشن ضروری ہے:ہارون اختر

توانائی کی بچت کے لیے عمارتوں میں انسولیشن ضروری ہے:ہارون اختر

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے چیئرمین کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں توانائی کے مؤثر اور پائیدار ماڈلز پر بات چیت کی گئی، جس میں عمارتوں میں انسولیشن کے استعمال سے توانائی کی بچت اور درجہ حرارت برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔چیئرمین این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ عمارتوں کے لیے انسولیشن سے توانائی کی کھپت میں کمی ممکن ہے، اور اس مقصد کے لیے نئی بلڈنگ کوڈز متعارف کروائے گئے ہیں، جن پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار توانائی کا فروغ پاکستان کے لیے ضروری ہے، خاص طور پر گرمیوں میں توانائی کی طلب بڑھنے کے پیش نظر۔انہوں نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ توانائی بچانے کے عملی اقدامات کی رپورٹ تیار کرے۔اس دوران لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز کے وفد نے انہیں ایشیا ٹرانزٹ سمٹ 2025 میں شرکت کی دعوت بھی دی۔