علاقائی حالات کے تناظر میں توانائی کی بچت کے لیے اقدامات جاری: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

علاقائی حالات کے تناظر میں توانائی کی بچت کے لیے اقدامات جاری: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بہت کام ہو رہا ہے اور آج کا دن ملکی آئی ٹی کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔اسلام آباد میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر توانائی کی بچت کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ آج کا دن آئی ٹی کے شعبے کے لیے اہم سنگِ میل ہے اور جدید دور میں آئی ٹی کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی آج کے دور کی ضرورت ہے اور فائیو جی کے نفاذ سے ملکی ترقی میں تیزی آئے گی۔