سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئ

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے۔

شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھائی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ میرے پیارے بڑے بھائی شاہد اختر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے پاس لوٹ گئے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔بتایا گیا ہے کہ شاہد اختر، شعیب اختر کے پبلک ریلیشنز (PR) امور بھی دیکھتے تھے اور مختلف پیشہ ورانہ معاملات میں ان کے قریبی معاون رہے۔ان کے انتقال پر کرکٹ اور سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔