حکومت نے روشن پنکھا روشن پاکستان پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد گھریلو بجلی کی بچت اور توانائی کے تحفظ کو فروغ دینا ہے۔
نیشنل انرجی کنزرویشن اتھارٹی (نییکا) کے مطابق، اہل گھرانے ویب پورٹل (https://efan.gov.pk) یا موبائل ایپ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کو پرانے پنکھے نئے 5-اسٹار توانائی بچانے والے ماڈلز سے بدلنے کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی، جو پنکھوں کی تعداد اور اہلیت کے مطابق 12 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے۔
اہلیت کے لیے ضروری ہے کہ:
درخواست دہندہ کے پاس درست شناختی کارڈ ہو
بجلی کا کنکشن رجسٹرڈ ہو
گزشتہ دو سال میں بل کی ادائیگی میں چار سے زیادہ تاخیر نہ ہوئی ہو
نئے پنکھے انسٹالیشن کے بعد پرانے پنکھے ناقابل استعمال بنا دیے جائیں گے، اور ادائیگی ماہانہ بجلی کے بل میں آسان اقساط کے ذریعے کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف گھریلو سطح پر توانائی بچائے گا بلکہ قومی توانائی بحران اور ماحولیاتی تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔