احد رضا میر اور مایا علی کے تعلقات سے متعلق سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں

احد رضا میر اور مایا علی کے تعلقات سے متعلق سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں

پاکستانی اداکار احد رضا میر اور اداکارہ مایا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں دونوں کے ممکنہ تعلق سے متعلق نئی قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔

احد رضا میر اور مایا علی حال ہی میں ڈرامہ ’ایک محبت اور‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، جس میں دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے پسند کیا گیا۔اب احد رضا میر کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی گئی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ تصاویر میں مایا علی کے ساتھ احد رضا میر کی ایک تصویر بھی نظر آئی، جو مایا علی ڈرامے کے اختتام پر اپنی ایک پوسٹ میں پہلے ہی شیئر کرچکی تھیں۔مداحوں نے تصویر کو غور سے دیکھا تو ان کی نظر دیوار پر لگی تصاویر پر پڑی، جہاں مایا علی کے ساتھ احد رضا میر کی یہی تصویر بھی موجود تھی۔

 اس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے ممکنہ تعلق سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔صارفین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ احد رضا میر کی والدہ اور مایا علی ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو کرتی ہیں، جسے بعض مداح ان کے درمیان قریبی تعلق کی ممکنہ علامت قرار دے رہے ہیں۔تاہم، احد رضا میر یا مایا علی کی جانب سے ان قیاس آرائیوں اور افواہوں کی تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔