لاہور: ڈور پھرنے کے سبب شہری ہلاک، آئی جی پنجاب کا فوری نوٹس

لاہور: ڈور پھرنے کے سبب شہری ہلاک، آئی جی پنجاب کا فوری نوٹس

نواں کوٹ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں مبینہ طور پر ڈور پھرنے سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔

اس واقعے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے اور سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ پتنگ بازی ایک جان لیوا سرگرمی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ڈاکٹر عثمان انور نے واضح کیا ہے کہ پتنگ بازی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے دور رکھیں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی کہا ہے کہ وہ 15 نمبر پر اطلاع دے کر اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، رواں سال کے دوران اب تک 5,967 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور 5,784 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی، 5 لاکھ 29 ہزار 814 پتنگیں اور 21 ہزار 301 ڈور چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔لاہور میں بھی گزشتہ عرصے میں 1,654 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، 1,620 مقدمات درج کیے گئے ہیں، اور 35,420 پتنگیں اور 1,753 ڈور چرخیاں برآمد ہوئی ہیں۔یہ اقدامات اور رپورٹنگ اس بات کی علامت ہے کہ حکومت اور پولیس پتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے اور شہریوں سے بھی تعاون کرنے کی اپیل کر رہے ہیں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔