ڈور پھرنے سے ایک اور افسوسناک واقعہ، ڈیفنس سی میں بچہ شدید زخمی

ڈور پھرنے سے ایک اور افسوسناک واقعہ، ڈیفنس سی میں بچہ شدید زخمی

شہر میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہونے کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

 پولیس کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں زین نامی بچہ گلے پر ڈور پھرنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بچے کے گلے پر 15 ٹانکے لگائے گئے ہیں اور اسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ واقعے کے بعد اہلِ علاقہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ پتنگ بازی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ قیمتی جانوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔