لاہور: بسنت کی تیاریوں کے دوران افسوسناک واقعہ، شادباغ میں نوجوان ڈور پھرنے سے زخمی

لاہور: بسنت کی تیاریوں کے دوران افسوسناک واقعہ، شادباغ میں نوجوان ڈور پھرنے سے زخمی

جہاں شہر بھر میں بسنت کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، وہیں لاہور کے علاقے شادباغ سے ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تقریباً 3 بجے ریسکیو کو نوجوان کے گلے میں ڈور پھرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ یہ حادثہ شادباغ کے علاقے ٹوکے والا چوک میں پیش آیا۔زخمی نوجوان کی شناخت 24 سالہ بلال اسلم کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد میو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت زیرِ علاج ہے۔