لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی مقدمات کے یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی کے سبب خارج

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی مقدمات کے یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی کے سبب خارج

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی مختلف مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی کے باعث خارج ہوگئی، اور اس درخواست کی بحالی کی متفرق درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے۔

عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس نیلم نے بانی تحریک انصاف کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت، بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتہ ایڈووکیٹ ایک بار پھر پیش نہ ہوئے، جس کے سبب عدالت نے درخواست کو عدم پیروی کے باعث خارج کر دیا۔ اسی طرح، درخواست کی بحالی کے لیے دائر متفرق درخواست بھی عدم پیشی کے باعث خارج کی گئی ہے۔بانی تحریک انصاف نے یہ درخواست 2023 میں دائر کی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

درخواست میں یہ دلیل دی گئی تھی کہ صوبے کے مختلف شہروں میں درج مقدمات کی نوعیت ایک جیسی ہے اور اکثر مقدمات میں ایک ہی روز سماعت کی تاریخ مقرر ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ان کے لیے مختلف شہروں کی عدالتوں میں پیش ہونا مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے، تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاکہ انصاف کی فراہمی آسان بنائی جا سکے۔ درخواست میں حکومتِ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا تھا۔