اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)جمادی الاوّل کی پہلی تاریخ 24 اکتوبر کو ہونے کا امکان ،سپارکو نے اعلان کیا کہ جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند 21 اکتوبر کو شام 5:25 بجے طلوع ہوگا،23 اکتوبر کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 48 گھنٹے 54 منٹ ہوگی،ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ 56 منٹ متوقع ہے۔فلکیاتی لحاظ سے 23 اکتوبر کی شام چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں ،امکان ہے کہ جمادی الاول کا پہلا دن 24 اکتوبر 2025 کو ہوگا تاہم اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔