لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں جمادی الاول 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد یکم جمادی الاول منگل 13 اکتوبر کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت لاہور میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یکم جمادی الاول منگل 13 اکتوبر کو ہوگی۔