چار روز قبل ڈوبنے والے واپڈا اہلکار کی لاش دریائے ستلج سے بر آمد

تلونڈی (خصوصی رپورٹ) چار روز قبل دریائے ستلج میں ڈوبنے والے واپڈا اہلکار کی لاش بر آمد کر کے ورثا کے حوالے کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اقبال ٹا ئون کا رہائشی منشاء￿  نامی واپڈا اہلکار مچھلی کا شکار کرتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں جا گرا تھا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گیا۔ ریسکیو 1122 ٹیموں نے واقعے کے فوراً بعد سرچ آپریشن شروع کیا جو چار روز تک جاری رہا۔گزشتہ روز ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے قلعی شاہو کے مقام پر دریائے ستلج سے منشاء￿  کی لاش بر آمد کی، جسے ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق لاش پر زخموں کے نشانات بھی دیکھے گئے ہیں، تاہم ابتدائی طور پر واقعے کو حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔