بھارت نے دریائے نیلم میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش پاکستانی حکام کے حوالے کردی

مظفرآباد(آئی این پی )بھارتی حکام نے دریائے نیلم میں ڈوبنے والے آزاد جموں و کشمیر کے ایک نوجوان کی لاش پاکستانی حکام کے حوالے کر دی ۔ چلیانہ میں پیدل چلنے والوں کے ایک پل پر لاش حوالے کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 18 سالہ شہزاد منظور 3 جولائی کو شیخ بیلہ گائوں کے قریب دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔