دریائے ستلج میں ڈوبے نوجوان کی لاش دو روز بعد بر آمد

قصور(خصوصی رپورٹ) دریائے ستلج میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش دو روزہ سرچ آپریشن کے بعد بر آمد کرلی گئی۔ ترجمان ریسکیو قصور کے مطابق عطر سنگھ والا کے قریب ستلج میں دو نوجوانوں کے نہاتے ہوئے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو موقع پر موجود مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 25سالہ نوجوان علی عباس کو بحفاظت دریا سے نکال لیا، جبکہ 27 سالہ دوسرا نوجوان محمد احمدتیز بہا ئو کے باعث ڈوب گیاتھا۔ فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا اور دو روز بعد محمد احمد کی لاش جائے وقوعہ سے تقریباً اڑھائی کلومیٹر دور راجووال پوسٹ کے قریب بوٹ سپننگ میتھڈ کے ذریعے بر آمد کرلی گئی۔جسے دریا سے نکالنے کے بعدبابابلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا۔