ستلج میں ڈوبنے والے شخص کی لاش بر آمد

قصور(خصوصی رپورٹ) چند روز قبل دریائے ستلج میں ڈوبنے والے شخص کی لاش بر آمد ہوگئی۔ 40 سالہ اکرم ولد بوٹا دریا ئے ستلج عبورکرتے ہوئے گہرے پانی میں چلے جانے سے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔ ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں بھی لاش نہ مل سکی تھی۔ گزشتہ روز ریسکیو عملے کو کال موصول ہوئی کہ گٹی کلنجر کے قریب دریا میں ایک لاش تیرتی نظر آرہی ہے ، جس پر ریسکیوعملے نے موقع پر پہنچ کر دریا سیاکرم کی لاش نکال کر پہلے پولیس اور پھر لواحقین کے حوالے کردی۔