مضرِ صحت گوشت فروخت کرنے والا قصاب گرفتار

 صدر گوگیرہ (خصوصی رپورٹ) بکرے کا مضرِ صحت گوشت فروخت کرنے والے قصاب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، نواحی قصبہ جندرا کہ میں ناغہ کے روزمحمد واصف سرعام بکرے کا ناقص اور مضرِ صحت گوشت فروخت کر رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر وقار یونس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو 11 کلو بکرے کے گوشت سمیت پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا۔