پاکپتن(خصوصی رپورٹ)محکمہ لائیو سٹاک اور پولیس نے پاکپتن کے محلہ سمادھا والا میں مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں مضرِ صحت اور غیر معیاری گوشت برآمد کر لیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ گوشت انتہائی ناقص اور انسانی صحت کیلئے شدید خطرناک تھا۔چھاپے کی بھنک پڑتے ہی نامزد قصاب موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے۔ برآمد شدہ تمام مضرِ صحت گوشت کو موقع پر ہی نہر میں بہا کر تلف کر دیا گیا۔