بھارت: قصاب نے خاتون کو قتل کر کے 50 ٹکڑے کرڈالے

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں  ایک ساتھ رہنے کے باوجود دوسری خاتون سے شادی کرنے پر جھگڑ ے میں سفاک شخص نے ساتھ رہنے والی خاتون کے 50 ٹکڑے کر دئیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ قصاب نریش بھنگڑا اور 24 سالہ گنگی کماری جوردگ گائوں کے رہائشی تھے لیکن ملازمت کی وجہ سے وہ ریاست تامل ناڈو میں ایک ساتھ رہ رہے تھے۔