مضرِ صحت دودھ کی فروخت جاری، شہری بیماریوں میں مبتلا

چیچہ وطنی ( خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی، کسووال، شاہکوٹ اور گردونواح میں مضرِ صحت دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے، جس کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دودھ فروش خطرناک کیمیکلز اور مختلف اقسام کے پا ئوڈرز سے دودھ تیار کر کے گلی محلوں میں فروخت کر رہے ہیں، جس کے استعمال سے شہری کینسر، ہیپاٹائٹس، معدے کے السر اور پیٹ کے دیگر امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مضرِ صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت اور م ئوثر کارروائی کی جائے۔