قصاب مردہ جانورکا گوشت فروخت کرتے گرفتار

صدرِ گوگیرہ (خصوصی رپورٹ ) محکمہ لائیو سٹاک نیتھانہ گوگیرہ کی حدود جندرا کہ روڈبنگلہ گوگیرہ میں چھاپہ مارکر قصاب کو مردہ جانورکا گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتارکرلیا، ڈاکٹروقارکے مطابق قصاب سرفراز بدبوداراور مردہ گوشت فروخت کررہاتھا،ملزم سے 20 کلو مردہ گوشت قبضہ میں لے کرتلف کردیا گیا،مقدمہ اندراج کیلئے تھانہ گوگیرہ میں استغاثہ دائرکردیاگیا،اس موقع پرڈاکٹروقار نے کہاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔