چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) سی سی ڈی پولیس ساہیوال نے چک 21-چودہ ایل بس اسٹاپ پر کارروائی کرتے ہوئے بس میں سوار ہونے والے پولیس مقابلے کے مفرور ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ 27 ستمبر کو چک 100-چھ آر کے قریب اولڈ ہڑپہ روڈ پر پولیس سے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو صفدر حسین چڑی و مینوال زخمی حالت میں پکڑا گیا تھا، جبکہ اس کے دو ساتھی شاہد و مینوال اور وسیم موقع سے فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے اب مفرور شاہد مینوال کو بس میں سوار ہوتے ہوئے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ناجائز پسٹل بر آمد کر لیا۔ ادھر تھانہ شاہکوٹ کی حدود چک نمبر 34-چودہ ایل میں پولیس اور ڈاکو ئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزمان دو موٹر سائیکلیں موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔