چیچہ وطنی پولیس نے موٹرسائیکل چور گرفتارکرلیا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ ) تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں موٹرسائیکل چوری کی واردات۔ حبیب آ سکنہ 112 سیون آر نے اپنا موٹر سائیکل آٹو سٹور 11 موڑ کے باہر کھڑا کیا۔ سامان خرید کر باہر آیا تو موٹر سائیکل وہاں سے غائب تھا۔ چار گھنٹے کے بعد چور اور موٹر سائیکل 112 سیون روڈ سے پکڑے گئے۔ تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر چور اور موٹر سائیکل کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔