کامونکے:جائیداد کے تنازعہ پرچھوٹا بھائی قتل کردیا

لطیف گھرکی تقسیم کیلئے دیوار کرارہاتھا،تلخ کلامی پرحنیف کا چھری سے حملہ
کامونکے (خصوصی رپورٹ)جائیدادکے تنازعہ پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔ ایمن آباد محلہ دمدمہ کے لطیف اور اْسکے بڑے بھائی حنیف میں جائیدادکا تنازعہ چل رہا تھا۔گذشتہ رات لطیف گھرکی تقسیم کیلئے دیوار کروارہا تھا کہ اس دوران تلخ کلامی ہوگئی اور حنیف نے طیش میں آکر چھری کے وار کرکے لطیف کو شدید زخمی کردیاجسے تحصیل ہیڈ کوارٹر پہنچایا گیالیکن تشویشناک حالت پراْسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔جہاں وہ چند گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ایمن آباد پولیس نے مقتول کے بھانجے عمرزیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔