جین مندر چوک سے ملنے والا 50 سالہ نامعلوم شخص ہسپتال میں چل بسا، 55 سالہ بھکاری بھی دن توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) مختلف واقعات کے نتیجے میں 3 افراد جان سے گئے ترجمان ایدھی کے مطابق مزنگ جین مندر چوک سے ملنے والا 50 سالہ نامعلوم شخص میو ہسپتال میں دم توڑ گیامتوفی گزشتہ روز بیہوشی کی حالت میں ملا تھابھائی گیٹ سڑک کنارے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی متوفی نشے کا عادی تھاہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی،داتا دربارگیٹ نمبر 5 کے قریب 55 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیامتوفی بظاہر بھکاری معلوم ہوتا ہے موقع پر شناخت نہ ہو سکی،قانونی کارروائی کے پیش نظر پولیس نگرانی میں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیں پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی