لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد کے علاقے 50سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا بتایا گیا ہے کہ لیاقت آباد ریلوے لائن چھوٹی پھاٹکی کے قریب 50سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 50 سال کے قریب ہے،سر دست شناخت نہ ہو سکی متوفی نشے کا عادی تھا ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث معلوم ہوتی ہے،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو قبضہ میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی