اچھرہ مین بازار میں پراسرار طور پر گولی لگنے سے 16سالہ احسن ہلاک ہو گیا ،تفتیش جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ کے علاقے میں پراسرار طور پر گولی لگنے سے 16سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا بتایا گیا ہے کہ اچھرہ مین بازار میں پراسرار طور پر گولی لگنے سے 16سالہ احسن ہلاک ہو گیا پولیس کے مطابق اچھر ہ کے رہائشی صلاح الدین کا بیٹا احسن گن صاف کرنے لگا اس دوران اچانک گولی چل گئی زخمی احسن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاپولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم اور تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے