راشد نامی شخص منشیات کے کیس میں جیل میں بند تھا ، پراسرار طور پر بے ہوشی ہوگیا ، ہسپتال میں دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت جیل کا قیدی پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل کا قیدی راشد نامی شخص پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا پولیس کے مطابق راشد نامی شخص منشیات کے کیس میں جیل میں بند تھا۔پولیس راشد جیل میں پراسرار طور پر بے ہوشی ہوگیا جس طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم اور تفتیش کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔