ہاسٹل میں شہری کی پر اسرار ہلاکت

سانگھڑ کا رہائشی عبدالرحمن نجی ہاسٹل کے کمرے سے مردہ حالت میں ملا،پولیس نے کارروائی شروع کردی 
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے واقع نجی ہاسٹل کے کمرے سے شہری مردہ حالت میں پایا گیا بتایا گیا ہے کہ چوہنگ سلطان ٹائون میں واقع نجی ہاسٹل کے کمرے سے شہری عبدالرحمن مردہ حالت میں پایا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کردیا ذرائع پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت عبدالرحمن کے نام سے ہوئی،سندھ کے علاقہ سانگھڑ کا رہائشی تھا،پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی