لاہور آلودگی میں نمبرون‘موٹرسائیکل سواروں کیلئے ماسک لازمی قرار سموگ سے بچائو کیلئے شہریوں کا کردار اہم ہے:مریم اورنگزیب

دہلی، چندی گڑھ، گرداسپور، لدھیانہ اور پٹیالہ سے  آنے والی ہوائیں لاہور کا رخ کررہی ہیں‘ ملتان،  بہاولپور اور  بہاولنگر بھی فضائی آلودگی سے  متاثر ہو رہے ہیں
 تعمیراتی مقامات، سامان لانے والی گاڑیوں کو ڈھانپا جائے‘ گاڑیوں کے شیشے اوپر رکھیں‘ گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بھی بند رکھیں:سینئر صوبائی وزیر
لاہور(سپیشل رپورٹر )پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے پیش نظر موٹر بائیک پر سفر کرنے والوں کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا  دہلی، چندی گڑھ، گرداسپور، لدھیانہ اور پٹیالہ سے ہوائیں لاہور کا رخ کررہی ہیں جب کہ ملتان،  بہاولپور اور  بہاولنگر کو بھی بھارت سے آنے والی فضائی آلودگی متاثر کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی مقامات، سامان لانے والی گاڑیوں کو ڈھانپنے کی ہدایت دی گئی ہیں جب کہ موٹر بائیک پر سفرکرنے والوں کیلئے اسک کا استعمال لازمی ہے، اس کے علاوہ گاڑیوں کے شیشے اوپر رکھیں، گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بھی بند رکھیں‘    دریں اثناء لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں پہلے نمبرپر آگیا۔ادار ہ برائے ماحولیاتی تحفظ کے مطابق لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 332 پر پہنچ گیا اور  فیصل آباد میں ائیرکوالٹی انڈیکس 325 ہے۔اس کے علاوہ شیخوپورہ 311، ڈی جی خان 239، گوجرانوالہ 233 اور ملتان کا اے کیو آئی 224 ہے۔