لاہور میں سموگ ،سکولوں میں طلبہ کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار

 طلبہ کو زیادہ پانی پینے کی تلقین ، سموگ سے بچا ئوکیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں:حکام 
لاہور(آئی این پی )سموگ کے پیش نظر لاہورکے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں طلبہ کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور سموگ سے بچا ئوکیلئے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی تلقین کی جائے جبکہ سکولوں میں سموگ سے بچائو اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی سیمینار بھی منعقد کیے جائیں۔ حکام نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سموگ سے بچا کے تمام ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کی صحت کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔