فیصل ٹاؤن : 3 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس سٹریٹ کریمنلز کیخلاف ان ایکشن ہے فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کوٹھا پنڈ سے حراست میں لیاملزمان سے مختلف علاقوں ںسے چوری ہونے والی3 موٹر سائیکلیں اور 2 پستول برآمد کر لئے ملزمان مختلف مارکیٹس سے بغیر لاک کے کھڑی ہوئی موٹر سائیکلیں چورا کر فرار ہوتے تھے گرفتار ملزمان چوری، ڈکیتی،ناجائز اسلحہ سمیت دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان عرفان، اقبال اورعاصم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اے وی ایل ایس ونگ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔