نکلاملزم نے گھریلو ناچاقی پر اپنی 35 سالہ بیوی کو قتل کیا ،لاش کو بوری میں بند کر کے ویرانے میں پھینک دیا
لاہور (کرائم رپورٹر)راوی ٹول پلازہ کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی خاتون کی بوری بند لاش کے معاملے میں ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ اس کا شوہر نکلاملزم نے گھریلو ناچاقی پر اپنی 35 سالہ بیوی کو قتل کیا اور لاش کو بوری میں بند کر کے ویرانے میں پھینک دیا۔ واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں گھر سے بوری لے جاتے ہوئے ملزم کو دیکھا جا سکتا ہے لاش پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا تاکہ مزید تفتیش کے بعد شواہد سامنے لائے جا سکیں۔