سعدیہ نے5روز قبل سوتن طیبہ کے ساتھ جھگڑے کے دورا ن سر پر بیلن مارا‘پھر نس کاٹ دی‘جاں بحق ہونے کے بعد لاش ساتھ والے کوارٹر میں پھینک دی
ملزمہ سعدیہ گرفتار‘ہربنس پورہ میں 65سالہ بیوہ شکیلہ فضیلت گھر میں مردہ پائی گئی‘کرنٹ لگا کر ہلاک کیا گیا‘خاتون اکیلی رہتی تھی:پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد پولیس نے سوتن کو قتل کرنے والی خاتون کو گرفتار کر کے طیبہ کی بوری بند لاش گھر کی چھت سے برآمد کر کے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے 15کی کال پر فوری کاروائی کرتے ہوئے سوتن کو قتل کرنے والی خاتون سعدیہ کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر چھت پر چھپائی گئی لاش برآمد کر کے ایدھی ایمبولینس کے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے ملزمہ سعدیہ نے5روز قبل اپنے سوتن کے ساتھ جھگڑے کے دوران اس کے سر پر بیلن مارکر سے زخمی کیا اور تیز دھار آلے سے اس کی نبض کاٹ کر قتل کرنے کے بعد لاش بوری میں بند کرکے ساتھ والے خالی کوارٹر میں پھینک دی مارچ کی شب ملزمہ لاش چھت پر لیے جا رہی تھی ہمسائے نے دیکھ کر 15 پرکال کی جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا ابتدائی تفتیش کے مطابق عرفان نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں جس کا پہلی بیوی ملزمہ سعدیہ کو رنج تھا‘ ہربنس پورہ کے علاقے میں 65سالہ شکیلہ فضیلت گھر میں مردہ پائی گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون بیوہ تھی اور گھر میں اکیلی کرایہ پر مقیم تھی خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا ہے