خاتون کی بوری بند لاش

دین پور ڈوبہ چھانگا مانگا کے قریب لنک نہر سے نامعلوم خاتون کی بوری بند لاش بر آمد ہوئی 
چونیاں(خصوصی رپورٹ)دین پور ڈوبہ چھانگا مانگا کے قریب لنک نہر سے نامعلوم خاتون کی بوری بند لاش بر آمد ہوئی ہے، مقامی افراد نے تھانہ چھانگا مانگا پولیس کو اطلاع دی کہ ڈوبہ نہر میں بوری میں لاش پڑی ہے،ایس ایچ او عامر خان نے میڈیا کو بتایا کہ گردونواح میں اعلانات، سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے خاتون کی شناخت کا عمل جاری ہے، جیسے ہی شناخت ہوگی، ورثاسے رابطہ کریں گے،لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا۔