پنجاب: محکمہ پرائس کنٹرول کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف زبردست مہم جاری

پنجاب: محکمہ پرائس کنٹرول کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف زبردست مہم جاری

پنجاب کے محکمہ پرائس کنٹرول کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 6 لاکھ 38 ہزار 278 مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی، جس کے نتیجے میں 14,522 گراں فروشوں کو جرمانہ، 22 کے خلاف مقدمات درج اور 245 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔آٹے کے نرخوں کے حوالے سے 59,022 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس دوران 1,915 گراں فروشوں کو جرمانہ اور 11 افراد کو گرفتار کیا گیا۔چکن کے گوشت کی قیمتوں پر 1,359 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ، 1 کے خلاف مقدمہ درج اور 15 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

روٹی اور نان تنوروں سے 599 گراں فروشوں کو جرمانہ اور 8 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔چینی کے نرخوں میں اضافے کے حوالے سے 520 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ اور 25 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو۔