چیف سیکرٹری پنجاب نے اوور چارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں رمضان بازاروں میں بعض سٹالز والے سرکاری قیمتوں پر اشیاء نہیں فروخت کرتے، جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے والے افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ رمضان کے دوران عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے اور ذخیرہ اندوزوں کا قلع قمع کیا جا سکے۔