گراں فروشوں کے خلاف کارروائی، 26 افراد کو گرفتار کیا گیا

گراں فروشوں کے خلاف کارروائی، 26 افراد کو گرفتار کیا گیا

لاہور میں شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر، اس حوالے سے مجموعی طور پر 5,739 مارکیٹ انسپیکشنز کی گئی ہیں۔ ان انسپیکشنز کے دوران 53 خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا گیا اور کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔انتظامیہ کے مطابق، گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 26 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، 19 دکانیں سیل کرکے 567,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ مصنوعی مہنگائی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور مقررہ نرخوں کی سختی سے پابندی کرائی جائے۔  انہوں نے مزید کہا کہ، ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی، اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ اس اقدامات کا مقصد مارکیٹ میں قیمتوں کو کنٹرول کرنا اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔