آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان ٹیم جنوبی افریقا سے شکست کھا گئی ہے، جس کے نتیجے میں وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔
میچ کولمبو میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ تاہم، میچ کے آغاز میں ہی بارش کی وجہ سے کھیل کو روکنا پڑا۔ ابتدائی طور پر میچ کو 40 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا، اور جنوبی افریقا نے مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنائے۔ کپتان لورا وولوارڈٹی نے 90 رنز، مریزانے کیپ نے ناقابل شکست 68، اور سونے لوس نے 61 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاطمہ ثناء نے ایک وکٹ لی۔
بارش کے باعث میچ دوبارہ متاثر ہوا اور اسے 20 اوورز تک محدود کیا گیا، جس میں پاکستان کو ہدف 234 رنز مقرر کیا گیا۔پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 83 رنز بنا سکی، جس کی وجہ سے جنوبی افریقا نے جیت حاصل کی۔ سدرہ نواز 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، نتالیہ پرویز نے 20 اور سدرہ امین نے 13 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی طرف سے مریزانے کیپ نے 3، شنگاسے نے 2 اور آیابونگا خاکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔