ویمنز ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز نے آسٹریلیا ویمنز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان بلائنڈ ویمنز نے آسٹریلیا کو 130 رنز سے شکست دی، جبکہ آسٹریلیا نے 299 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پانچ وکٹوں پر 179 رنز ہی بنا سکی۔پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 299 رنز کا ہدف دیا، جس میں مہرین علی نے 70 گیندوں پر 133 اور بشریٰ اشرف نے 59 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں، لیکن ٹیم نے یہ ہدف حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔