فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ڈیلس میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں اسپین نے آغاز ہی سے فرانس پر دباؤ برقرار رکھا اور منظم حکمت عملی کے ذریعے کامیابی اپنے نام کی۔اسپین کی جانب سے پہلا گول 24ویں منٹ میں میکل اویارزابال نے پنالٹی کک پر اسکور کیا، جبکہ 58ویں منٹ میں پیڈرو پورو نے دوسرا گول کرکے ٹیم کی برتری کو مزید مستحکم کر دیا۔اس فتح کے ساتھ اسپین نے 16 سال بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ اسپین نے آخری مرتبہ 2010 کے ورلڈ کپ میں فائنل کھیلا تھا، جہاں اس نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر اپنی تاریخ کا واحد عالمی ٹائٹل جیتا تھا۔ اب اسپین اپنی تاریخ کا دوسرا عالمی اعزاز حاصل کرنے کے لیے فائنل میں میدان میں اترے گا۔
دوسری جانب فرانس کی ٹیم مسلسل تیسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کا خواب پورا نہ کر سکی اور سیمی فائنل میں شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔اب فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے، جہاں کامیاب ہونے والی ٹیم فائنل میں اسپین کا مقابلہ کرے گی۔