دوسرا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اس میچ کی فاتح ٹیم 9 مارچ کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں بھارت کا سامنا کرے گی۔ بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔جنوبی افریقا کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے، جبکہ نیوزی لینڈ نے اپنے گروپ میچز میں ایک شکست بھارت کے خلاف برداشت کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 73 میچوں میں جنوبی افریقا نے 42 اور نیوزی لینڈ نے 26 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ 5 میچ بے نتیجہ رہے ہیں۔میچ کے دوران شائقین کی سہولت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹیڈیم میں مفت افطار کا انتظام کیا ہے۔مزید برآں، بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا بھی اس میچ کو دیکھنے کے لیے لاہور پہنچ چکے ہیں۔