ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: پاکستان اور بھارت ممکنہ مقابلہ سیمی فائنل یا فائنل میں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: پاکستان اور بھارت ممکنہ مقابلہ سیمی فائنل یا فائنل میں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا گروپ مرحلہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے اور سپر ایٹ مرحلے کے میچز شروع ہونے والے ہیں۔

 گروپ مرحلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں شکست کا سامنا کیا، جس کے بعد بھارتی ٹیم نے سپر ایٹ میں رسائی حاصل کر لی۔پاکستان کے لیے سپر ایٹ میں رسائی کے لیے نمیبیا  کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔ تاہم، ایونٹ کے فارمیٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں نہیں آ سکیں گے، کیونکہ ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی اور گروپس کے 2، 2 ٹیموں سے نئے گروپس بنیں گے۔

امکان ہے کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ صرف ناک آؤٹ مرحلے (سیمی فائنل یا فائنل) میں ہو سکتا ہے، جہاں گروپ 1 کی ونر ٹیم گروپ 2 کی رنر اپ ٹیم اور گروپ 1 کی رنر اپ ٹیم گروپ 2 کی ونر ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔پہلا سیمی فائنل 4 مارچ، دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ اور فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔