بین الاقوامی معدنیات و وسائل کانفرنس 2025 سے خطاب‘ویسٹرن آسٹریلیا کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات
سڈنی (آن لائن)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے آسٹریلوی کمپنیوں کو پاکستان کے منرل شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔سڈنی میں منعقدہ بین الاقوامی معدنیات و وسائل کانفرنس 2025 سے علی پرویز ملک نے خطاب کیا ۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کی معدنیاتی دولت کو ذمہ دارانہ طور پر ترقی دے کر معاشی ترقی کو ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ہم آہنگ کر رہے ہیں، پاکستان کا گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے، لیکن اسے موسمیاتی تبدیلی کیانتہائی سخت اثرات کا سامنا ہے۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ مضبوط سیاسی ہم آہنگی، سرمایہ کار دوست اصلاحات، اور وسیع غیر دریافت شدہ معدنی وسائل بہترین سرمایہ کاری کا موقع ہے۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے ویسٹرن آسٹریلیا کے ڈائریکٹر جنرل (منرلز) سے ملاقات کی۔ڈائریکٹر جنرل نے علی پرویز ملک کو آسٹریلیائی معیشت میں معدنی شعبے کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی اورکہا کہ آسٹریلوی کمپنی کے لیے پاکستان کے منرل شعبے میں بہترین مواقع موجود ہیں۔