پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق

جی ایس پی پلس اسکیم نے پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا، وزیر تجارت‘یورپی یونین سفیر سے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی یورپی یونین کے سفیر ریمونڈس کاروبلس سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت تعاون اور مستقبل کی تجارت پر گفتگوکی گئی اورپاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔جام کمال خان نے یورپی یونین کے تعاون اور مثبت شراکت داری کو سراہا اورکہاکہ جی ایس پی پلس اسکیم نے پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا، پاکستان انسانی حقوق، محنت کے معیارات اور بہتر طرزِ حکمرانی کے عزم پر قائم ہے۔ ملاقات میں یورپی یونین۔پاکستان بزنس فورم کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اوردونوں فریقوں نے پائیدار ترقی اور مشترکہ معاشی خوشحالی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا