پاکستان اور چین کا تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور چین نے تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی چینی منسٹر کاؤنسلر یانگ گوانگ یوان سے اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں، بیٹری مینوفیکچرنگ اور جدید صنعت میں تعاون بڑھانے پر گفتگوکی گئی جبکہ پاکستانی آٹو سیکٹر کو جدید الیکٹرک ٹیکنالوجی کے ذریعے نئی سمت دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں کھجور سے تیار ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدی صلاحیت بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی ۔جام کمال خان نے بلوچستان میں زیتون، پستہ، بادام، کھجور اور چلغوزے کی پیداوار کو معاشی موقع قرار دیا۔پاکستان اور چین کے درمیان دیہی ترقی، خواتین کے ہنر اور شمسی توانائی منصوبوں پر تعاون زیر غورآیا۔گوادر کو علاقائی تجارتی مرکز بنانے اور لاجسٹکس روابط مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور چین نے تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔جام کمال خان نے پاکستان کو چین، وسط ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان قدرتی تجارتی گیٹ وے قرار دے دیا۔جام کمال خان نے کہا الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی پاکستان میں نئی صنعتی صلاحیتیں پیدا کر سکتی ہے۔چینی کمپنیوں کے ساتھ ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور مشترکہ صنعتی منصوبوں کی ضرورت پر زوردیاگیا ۔ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان زرعی جدیدکاری اور موسمیاتی لحاظ سے موزوں کاشتکاری تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔وزیر تجارت نے پانی بچانے والی اور موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ زرعی پالیسی کی ضرورت پر زور دیا۔جام کمال خان نے کہا عالمی سپلائی چین تبدیلیاں پاکستان کے لیے نئے معاشی مواقع پیدا کر رہی ہیں۔پاکستان اور چین نے صاف توانائی، مینوفیکچرنگ اور علاقائی رابطہ کاری میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔جام کمال خان نے پاکستان چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔