اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں:امیرِ قطر شیخ
غزہ، دوحہ (آئی این پی )غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا جبکہ قطر کی جانب سے اسرائیل کے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر مذمت کی گئی ہے۔امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے کی گئی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق 10 اکتوبر سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 100 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج نے تازہ فائرنگ کر کے مزید چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔