حملے میں القسام بریگیڈ کینائب سربراہ،رائد سعدکونشانہ بنایاگیا، اسرائیلی حکام کا دعوی
حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ امریکہ اور اسرائیل کا ہے، لبنان کے مفاد میں نہیں نعیم قاسم
غزہ،بیروت (آئی این پی )اسرائیل کی جانب سے غزہ سیزفائر کی ایک اور سنگین خلاف ورزی،صیہونی فوج نے غزہ سٹی میں گاڑی پر ڈرون حملہ کردیا۔نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہحملے میں القسام بریگیڈ کے نائب سربراہ،رائد سعدکونشانہ بنایاگیا، ڈرون حملے میں پانچ فلسطینی شہید اور 25 زخمی ہوگئے، حماس نے ابھی تک رائد سعد کی شہادت کی تصدیق نہیں کی۔ ادھر لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے غیر مسلح ہونے سے انکار کردیا،تقریب سے خطاب میں کہا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل کا ہے۔ جو لبنان کے مفاد میں نہیں ہے۔