پاکستان اپنی خود مختاری اور قومی مفاد کے تحفظ کا بھرپور حق رکھتا ہے،نائب وزیر اعظم کا ملائیشین وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ،خطے میں پیشرفت سے آگاہ کیا
اسلام آباد(آئی ا ین پی ) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات اور بے بنیاد الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ملائیشین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اسحاق ڈار نے ملائیشین ہم منصب سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اور ملائیشین وزیر خارجہ کو خطے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور قومی مفاد کے تحفظ کا بھرپور حق رکھتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملائیشین وزیر خارجہ کی طرف سے پاکستان کے موقف کی حمایت کی گئی۔ملائیشین وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں فریق ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں۔پاک ملائیشین وزرائے خارجہ نے بدلتی ہوئی صورتحال میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔